بھکر: محنت کش کی بیوی سے بچوں کوکمرے میں بند کر کے اجتماعی زیادتی برہنہ کر کے تشدد کیا

10 جون 2017 (10:48)

بھکر(ویب ڈیسک) بھکر کے نواحی علاقہ منکیرہ چیک نمبر 67 ایم یل میں شیطان کے چیلوں کا شراب کے نشے میں غریب محنت کش کی بیوی سے گینگ ریپ، معصوم بچوں کو کمرے میں بند کر کے خاتون کو اغوا کر کے قریبی ڈیرہ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ڈی پی او بھکر کے حکم پر پولیس کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری‘ بھکر کے نواحی علاقہ چک نمبر ایم ایل کا غریب مزدور محمد ارشاد محنت مزدوری کی غرض سے شہر سے باہر تھا کہ اس کے گھر کے قریب با اثر زمینداروں نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور محنت کش محمد ارشاد کے معصوم بچوں کو کمرے میں بند کر کے اس کی بیوی ثمرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا اس کے گھر کے قریب اپنی کمین گاہ میں لے جا کر حوا کی بیٹی کو 6 افراد مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ مظلوم خاتون کی لاکھ منت سماجت کے باوجود ظالموں کو رحم نہ آیا اور مزاحمت کرنے پر اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور کئی گھنٹوں بعد بے ہوشی کی حالت میں اسے کھیتوں میں پھینک کر چلے گئے۔

مزید خبریں :شیخوپورہ: محنت کش کی 15 سالہ بیٹی زیادتی کے بعد قتل

مزیدخبریں