سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے ہی قلعہ کارڈیف پر انتہائی ”خوفناک حملہ“۔۔۔ اب خیر نہیں

سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے ہی قلعہ کارڈیف پر انتہائی ”خوفناک حملہ“۔۔۔ اب ...
سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے ہی قلعہ کارڈیف پر انتہائی ”خوفناک حملہ“۔۔۔ اب خیر نہیں

  

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے میچ میں بھارت کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کیا ہوئی، ان کا میڈیا حیران کن طور پر ٹیم کی کارکردگی کے بجائے پاکستانی سپورٹس رپورٹر زینب عباس کی اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ لی گئی سیلفیوں پر گفتگو کر رہا ہے۔

یہ پڑھیں۔۔۔ ائیرپورٹ پر خاتون مسافر نے اپنا سامان سکیننگ مشین میں رکھا تو کسٹم اہلکار اندر موجود سامان کا رنگ دیکھ کر چونک پڑا، سوٹ کیس خالی کروالیا لیکن کچھ نہ ملا، پھر اچانک خالی سوٹ کیس اٹھایا تو پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ وہ۔۔۔ ایسا واقعہ جو آج تک کبھی کسی ائیرپورٹ پر پیش نہیں آیا

سری لنکا اور بھارت کے میچ کے بعد سب سے زیادہ شہرت بھی زینب عباس کی سیلفیوں کو ہی ملی ہے اور ایک جانب جہاں بھارتی ان کی سیلفیوں کو ”دشنام“ قرار دے رہے ہیں وہیں پاکستانی اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور اب یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ زینب عباس کو سری لنکا کے خلاف میچ سے ان کے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی لینی چاہئے۔

اگرچہ زینب عباس نے پاکستانیوں کی یہ خواہش تاحال پوری نہیں کی مگر وہ برمنگھم سے کارڈیف پہنچیں تو ”قلعہ کارڈیف“ کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفی بنا لی۔ بس پھر کیا تھا، ایک مرتبہ پھر ان کی سیلفی کا تذکرہ چھڑ گیا اور اس مرتبہ تو ایک اور پاکستانی سپورٹس رپورٹر میدان میں آ گیا اور قلعہ کارڈیف کی سلامتی کی دعا کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سپورٹس رپورٹر فیضان لکھانی نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” خیر ہو کارڈیف کیسل کی اب۔۔۔!“ اب اگر زینب کی سیلفیوں کے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے فیضان لکھانی کے پیغام کو دیکھا جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے، جیسے زینب عباس نے قلعہ کارڈیف پر ”خوفناک حملہ“ کر دیا ہے اور اگر اس معاملے پر بھارتیوں کی سوچ کے مطابق بات کی جائے تو وہ یقینا یہی سوچ رہے ہوں گے کہ اب اس کی خیر نہیں۔۔۔!

مزید : کھیل