لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھنے والوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو فوجی وردی کے علاوہ پینٹ شرٹ میں شائد ہی کسی نے دیکھا ہوا ، اب سامنے آنے والی تازہ تصویر میں وہ اسی قسم کا لباس زیب تن کیے چار پائی پر بیٹھے ہیں۔ تصویر دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں ۔عاصم سلیم باجوہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ترقی پا کر اب جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ویک اینڈ پرایک فارم ہاﺅس میں موجود ہیں اور چار پائی پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ عاصم سلیم باجوہ نے پینٹ شرٹ پہن رکھی ہے ، سر پر کھلاڑیوں والی ٹوپی اور پاﺅں میں جوگرز بھی نظر آرہے ہیں ۔
تصویر کو پسندکرنےوالے سوشل میڈیا صارفین نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی تعریفوں کے پل باند ھ دیے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے انداز میں بھی نوجوان اور بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں ۔