لالہ موسیٰ، عمران خان بغیر پروٹوکول ہوٹل جاپہنچے، عوام کے درمیان بیٹھ کر دال اور پراٹھے کھائے

لالہ موسیٰ، عمران خان بغیر پروٹوکول ہوٹل جاپہنچے، عوام کے درمیان بیٹھ کر دال ...
لالہ موسیٰ، عمران خان بغیر پروٹوکول ہوٹل جاپہنچے، عوام کے درمیان بیٹھ کر دال اور پراٹھے کھائے

  

گجرات  (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بغیر پروٹوکول لالہ موسیٰ میں مشہور میاں جی ہوٹل جاپہنچے، عوام میں بیٹھ کر کھانا کھایا، عمران خان کو اپنے درمیان پاکر لوگ حیران رہ گئے اور ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ سیالکوٹ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ راستے میں لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر واقع مشہور میاں جی ہوٹل میں جاپہنچے اور بغیر پروٹوکول کے عوام کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھایا۔ عمران خان کو اپنے درمیان پاکر لوگ حیران رہ گئے ۔ وہاں موجود افراد نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، کھانا کھانے کے بعد عمران خان اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید : گجرات