پی آئی اے کے طیارے میں مسافر اپنی نشست پر بیٹھنے لگا تو اس نے پہلے ہی سیٹ پر براجمان ایسی غلیظ ترین چیز دیکھ لی کہ جان کر آپ کبھی پی آئی اے کا ٹکٹ خریدنے کا تصور بھی نہ کریں گے ،ویڈیو بھی سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے )سخت مشکلات کا شکار ہے ،کبھی ناکارہ طیاروں کے گراﺅنڈ ہونے کی خبریں سامنے آتی ہیں تو کبھی منشیات سمگلنگ میں پی آئی اے کا عملہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کرا رہا ہے ،اسی طرح مسافروں نے کئی بار صفائی کے ناقص انتظام کے حوالے سے بھی شکایات کی ہیں لیکن کسی حکام نے ان باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہو گیا ہے ۔حال ہی میں ایک مسافر پی آئی اے کی پرواز پر سوار ہوا تو اس نے سیٹ پر پہلے سے براجمان کاک روچ کو دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔
تفصیل کے مطابق پی آئی اے کی پرواز میں ایک مسافر سوار ہوا تو اس نے اپنی سیٹ پر کاکروچ دیکھے جس پر اس نے پی آئی اے کے اہلکار سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اس منظر کی ویڈیو بھی بنا لی۔ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاک روچ سیٹوں کے دندناتے پھر رہے ہیں ۔اس موقع پر اہلکار نے مسافر کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن مسافر نے یہ کہہ کر اپنا کام جاری رکھا کہ اس کی ویڈیو بننی چاہیے تاکہ یہ معاملہ بھی خبروں کی زینت بنے ۔مسافر نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مسافروں کو پانچ گھنٹوں سے ذلیل کیا ہوا ہے اور اب کاکروچ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
مزید خبریں :سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے ہی قلعہ کارڈیف پر انتہائی ”خوفناک حملہ“۔۔۔ اب خیر نہیں
ویڈیو دیکھئے