قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا
قطر نے یو اے ای کو گیس فراہمی بند کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

  

دوحہ (این این آئی) قطر اور عرب ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دوحہ کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی کاٹنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کے کوئی واضح مطالبات نہیں، تاہم کسی کو دوحہ کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حق نہیں دیا جا سکتا۔قطری وزیر نے مزید کہا کہ سفارتکاری اب بھی قطر کا ترجیجی پلیٹ فارم ہے۔محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خلیجی ریاست یو اے ای پر کاری ضرب لگاتے ہوئے الزام عاید کیا کہ تجارتی صورتحال کو سیاسی ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

فیڈریشن چیمبر کا قطر سے رابطہ، غذائی برآمدات کی پیشکش

مزید : عرب دنیا