آپ کا آپریشن ہوا تھا اب طبیعت کیسی ہے، مودی، کافی بہتر ہوں، نواز شریف، دونوں وزراءاعظم کی مختصر گفتگو

آپ کا آپریشن ہوا تھا اب طبیعت کیسی ہے، مودی، کافی بہتر ہوں، نواز شریف، دونوں ...
آپ کا آپریشن ہوا تھا اب طبیعت کیسی ہے، مودی، کافی بہتر ہوں، نواز شریف، دونوں وزراءاعظم کی مختصر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ(صباح نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان کانفرنس ہال میں دو سے تین منٹ تک ملاقات ہوئی، دونوں وزراءاعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے سے گفتگو کی۔

جمعہ کے روز جب ایس سی او کا آستانہ میں اجلاس شروع ہو رہا تھا اس موقع پر جب تمام ممالک کے سربراہان کانفرنس ہال میں پہنچے تو وہاں پر دونوں وزراء اعظم نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔دونوں وزراءاعظم کے درمیان دو سے تین منٹ گفتگو جاری رہی۔نجی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی نے میاں محمد نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر میاں محمد نواز شرریف کا کہنا تھا کہ کافی بہتر ہوں۔

دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی جبکہ کانفرنس کے دوران دونوں وزراءاعظم کے درمیان دو نشستوں کا فاصلہ تھا۔

مزید خبریں:”جو لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ میرا بیڈ بڑا کیوں ہے ؟ان کے لیے ۔۔۔“جمائما خان نے بالاآخر بڑے بیڈکے راز سے پردہ اٹھا دیا ،جان کر بنی گالا میں تنہا زندگی بسر کرنے والے عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے