شیخ رشیدکے دورہ جاپان اورگاڑی کی تصاویرجاری

شیخ رشیدکے دورہ جاپان اورگاڑی کی تصاویرجاری
شیخ رشیدکے دورہ جاپان اورگاڑی کی تصاویرجاری

  

ٹوکیو (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدکے ساتھ مسلم لیگ (ن)جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے جھگڑے کے بعدن لیگ اوورسیز کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود نے1998ءمیں شیخ رشید احمد کے بطور وزیر دورہ جاپان اور وہاں تقاریب میں شرکت کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں اس وقت کے جاپان میں پاکستان کے سفیر مجاہد حسین بھی نمایاں ہیں جبکہ تصویر میں شیخ قیصر محمود بھی شیخ رشید کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ ملک نور اعوان اس وقت بطور کارکن بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید پہلے ہی ان الزامات کی پرزور تردید کرچکے ہیں اورانہوں نے ان الزامات کو غلط اورجھوٹاقراردیاتھا۔ اس حوالے سے شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں ن لیگ کی حکومت کے باوجود ن لیگ کے سینئر عہدیدار اپنا حق مانگنے پر حوالات میں قید ہورہے ہیں ‘ پیسے کھانے والے شیخ رشید ہیرو بن کر انصاف کا منہ چڑارہے ہیں، شیخ قیصر محمود نے کہا کہ یہ تصاویر صاف ظاہر کررہی ہیں کہ شیخ رشید جاپان آئے اور یہاں سے گاڑی خرید کر پاکستان روانہ ہوئے تھے لہذاانصاف کی بات ہے کہ شیخ رشید فوری طور پر ملک نور اعوان کو ان کی رقم ادا کریں اور حکومت ان کے خلاف کاٹی جانے والی ایف آئی آر خارج کرے۔

مزید : قومی