پاکستان بمقابلہ سری لنکا ،کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ،کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ...
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ،کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے

  

کارڈف (ویب ڈیسک)چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کے تیسرے میچ کے دوران پچ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ  کارڈف کی پچ پر گھاس ہے اور سیم بولروں کے لئے سازگار ہے اس لئے پاکستان شاداب خان کی جگہ اور اضافی پیس بولر کو کھلا سکتا ہے۔

آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں تیسرے میچ سے قبل جمعے کو کارڈف میں پاکستانی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن کارڈف شہر سے باہر نیو روڈ گراﺅنڈ پر ہوا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیٹسمینوں پر سخت محنت کی۔سری لنکا سے مقابلے سے قبل تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ مکی آرتھر ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کے ساتھ مصروف رہے۔ محمد حفیظ کوچز کی تمام تر توجہ کا مرکز تھے۔ جمعرات کو بارش کے بعد جمعے کو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔ اس لئے کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کے سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کیا۔ گرانٹ فلاور محمد حفیظ اور بابر اعظم کے ساتھ طویل ڈسکشن میں مصروف دکھائی دیئے۔وہاب ریاض کی جگہ آنے والے رومان رئیس بھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔

مزید خبریں:”جو لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ میرا بیڈ بڑا کیوں ہے ؟ان کے لیے ۔۔۔“جمائما خان نے بالاآخر بڑے بیڈکے راز سے پردہ اٹھا دیا ،جان کر بنی گالا میں تنہا زندگی بسر کرنے والے عمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید : کھیل