ڈی آئی خان، زہریلا دودھ پکڑا گیا

ڈی آئی خان، زہریلا دودھ پکڑا گیا
ڈی آئی خان، زہریلا دودھ پکڑا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) محکمہ فوڈ ڈیرہ نے تاریخ کی کامیاب ترین کارروائی کر کے پنجاب سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کو سپلائی کئے جانے والے 60 ہزار لیٹر مضر صحت کیمیکل ملے دودھ پر مشتمل چارٹینکر قبضے میں لے کر آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر نذیر الرحمان وزیر نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خلیق الرحمان کی قیادت میں انسپکٹر سردار جنید خان گنڈہ پورو محکمہ فوڈ کی ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے رات کے وقت صوبہ پنجاب کے علاقہ کوٹ ادو سے آنیوالے ایک کنٹینر کو قریشی موڑ کے قریب روکا جس میں کیمیکل ملا دودھ تھا اس دوران لائیو سٹاک کے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا جس نے دوران چیکنگ بتایا کہ اس دودھ میں فارمالین کیمکل موجود ہے جو دودھ کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھتا ہے لیکن مضر صحت ہے اور اسی طرح چاول کو پیس کر اس دودھ کو گاڑھا کیا گیا ہے اسی دوران گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مذید تین کنٹینر کیمیکل ملے دودھ کے آرہے ہیں جس پر ان تینوں کنٹینر ز کو بھی قبضے میں لیا گیا اور چاروں کنٹینر ز میں موجود ساٹھ ہزار لیٹر کیمیکل ملا دودھ قبضے میں لیا گیا جس کی مالیت مارکیٹ میں 72 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) زبر نیازی ، ڈی ایف سی نذیر الرحمان اور اے ایف سی محکمہ فوڈ چوہدری خلیق الرحمان کی موجودگی میں ڈیرہ دریا خان پل پر اس کیمیکل ملے دودھ کو دریا میں ڈال کر ضائع کر دیا گیا یہ کارروائی صوبہ خیبر پختونخوا میں کیمیکل ملے دودھ کی سب سے بڑی کامیاب کارروائی بتائی جاتی ہے ۔ عوامی حلقوں نے کیمیکل ملے دودھ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی ایف سی محکمہ فوڈ نذیر االرحمان وزیر اور ان کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان