شیخوپورہ: محنت کش کی 15 سالہ بیٹی زیادتی کے بعد قتل

شیخوپورہ: محنت کش کی 15 سالہ بیٹی زیادتی کے بعد قتل
شیخوپورہ: محنت کش کی 15 سالہ بیٹی زیادتی کے بعد قتل

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) محنت کش کی 15 سالہ بیٹی کو ملزمان نے زیادتی کرنے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا. بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کی آبادی خانپور کا رہائشی اشرف اپنی بیوی کے ہمراہ سود اسلف لینے گیا ہوا تھا اس دوران ملزمان بلال اور ذوالفقار نے اس کی 15 سالہ بیٹی کو گھر میں اکیلی پاکر گن پوائنٹ پر اغواءکر لیا اور قریبی نہر اپر گویرا کے ویران بنگلا پر لے گئے اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے باری باری زیادتی کر ڈالی بعد ازاں پکڑے جانے کے خوف سے گلہ دبا کر ہلاک کر ڈالا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورا گاﺅں بنگلا پر اکٹھا ہو گیا اور لڑکی کی نعش خانپور نہر پل پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی جس سے ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی بعدازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید خبریں :”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔

مزید : شیخوپورہ