رمضان میں نیکیاں سمیٹنے کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے مگر یہ سعودی نوجوان تو سب پر بازی لے گیا، مسجد نبوی ﷺ میں افطار کے موقع پر ایسا کام کر دیا کہ دیکھ کر بے اختیار آپ کی آنکھوں سے آنسو اور منہ سے دعائیں جاری ہو جائیں گی

رمضان میں نیکیاں سمیٹنے کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے مگر یہ سعودی نوجوان تو سب پر ...
رمضان میں نیکیاں سمیٹنے کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے مگر یہ سعودی نوجوان تو سب پر بازی لے گیا، مسجد نبوی ﷺ میں افطار کے موقع پر ایسا کام کر دیا کہ دیکھ کر بے اختیار آپ کی آنکھوں سے آنسو اور منہ سے دعائیں جاری ہو جائیں گی

  

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہر کوئی نیکیاں سمیٹنے میں مصروف ہوتا ہے اور سب کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نیک کام کرے لیکن اس معاملے میں سعودی نوجوان سب پر بازی لے گیا ہے جس نے اپنا روزہ افطار کرتے ہی ایک اجنبی معذور شخص کو کھانا کھلانا شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مجھے گالیاں دی گئیں کیونکہ۔۔۔“ پروٹیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا

سوشل میڈیا پر اس نوجوان کی جاری ہونے والی ویڈیو دیکھ کر ہر مسلمان کی آنکھ فرط جذبات سے نم ہو رہی ہے اور ہر کوئی اس کیلئے ڈھیر ساری دعائیں کر رہا ہے۔ دن بھر روزہ رکھنے کے بعد جب کھانے کا وقت آتا ہے تو مسجد نبوی ﷺ میں موجود یہ نوجوان اپنی فکر چھوڑ کر ایک اجنبی معذور شخص کی مدد کرنے کا فیصلہ کرتا ہے جو خود سے نہیں کھا سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افطار کے موقع پر تقریباً تمام ہی لوگ قطار میں بیٹھے افطاری کر رہے ہیں لیکن یہ نوجوان سب سے الگ سوچ لئے ایسا عمل کر گزرتا ہے کہ دیکھنے والے بے اختیار سبحان اللہ کہہ اٹھے ہیں اور اس نوجوان کے اجر کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس