”وہ وقت جب پاکستانی وزیراعظم کی اہلیہ لندن کے کیسینو میں ایک رات میں 90 لاکھ روپے ہارگئیں“ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

”وہ وقت جب پاکستانی وزیراعظم کی اہلیہ لندن کے کیسینو میں ایک رات میں 90 لاکھ ...
”وہ وقت جب پاکستانی وزیراعظم کی اہلیہ لندن کے کیسینو میں ایک رات میں 90 لاکھ روپے ہارگئیں“ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کی اہلیہ لندن کے ایک کیسینو میں 70 ہزار پاﺅنڈ ہار گئی تھیں اور پھر یہ کہا کہ ان کے شوہر کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے جس کے باعث وہ ڈپریشن میں تھیں، اس لئے ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مجھے گالیاں دی گئیں کیونکہ۔۔۔“ پروٹیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ چند سال پہلے ایک خاتون لندن کے ایک کیسینو میں گئیں، اور ڈپریشن میں آ کر جواءکھیلنا شروع کر دیا، پانچ ہزار پاﺅنڈ ہاریں، دس ہزار پاﺅنڈ اور کرتے کرتے وہ 60 سے 70 ہزار پاﺅنڈ ہار گئیں۔

اب کیسینو والے سی سی ٹی وی میں ہر ایک کو مانیٹر کر رہے ہوتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہوتا ہے کہ کس جگہ کتنے پیسے کا جواءہو رہا ہے۔ جب انہوں نے دیکھا کہ اتنی بڑی رقم ایک خاتون ہار گئی ہے تو انہوں نے کہا کہ پتہ کرو یہ کون ہے؟ تب یہ انکشاف ہوا کہ وہ پچھلی حکومتوں میں سے ایک وزیراعظم کی اہلیہ تھیں جو ایک ہی رات لندن کے کیسینو میں 70 ہزار پاﺅنڈ جواءہار گئیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ بعد میں وہ باہر آ کر کہتی رہیں کہ کبھی ہاری نہیں ہوں لیکن آج میں اتنی پریشان تھی، اتنی پریشان تھی، میرے شوہر کے ساتھ اتنی زیادتی ہوئی کہ میں 70 ہزار پاﺅنڈ ہار گئی، ان کے ڈپریشن کا عالم دیکھیں کہ یہ قوم کے 70 ہزار پاﺅنڈ ہار گئیں جبکہ سہیلیاں تعزیت کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی زیادہ پرانا واقعہ نہیں ہے بلکہ صرف پانچ یا چھ سال پرانا واقعہ ہے۔ اس کے بعد لندن ہائی کمیشن نے پاکستان اطلاع کی اور پھر پاکستان کے حساس اداروں تک بھی بات پہنچی مگر وہ کیا کرتے، اتنے اعلیٰ عہدے پر بیٹھی شخصیت کی اہلیہ ڈپریشن میں آ کر قوم کے 70 ہزار پاﺅنڈ ہار جائیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس