چیمپئنز ٹرافی ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دیدی،بنگلہ دیش پہنچ گیا سیمی فائنل میں

چیمپئنز ٹرافی ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دیدی،بنگلہ دیش پہنچ گیا ...
چیمپئنز ٹرافی ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 40 رنز سے شکست دیدی،بنگلہ دیش پہنچ گیا سیمی فائنل میں

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہےجبکہ آسٹریلیا کی شکست کے باعث بنگلہ دیش بھی سیمی فائنل میں جگہ میں بنانے میں کامیاب ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی آسٹریلیا کی جانب سے دیے جانے والے 278رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری تھی کہ بارش شروع ہو گئی اور اس وقت تک انگلینڈ نے 40.2اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنالیے تھے تاہم بارش رکنے کا مقررہ وقت تک انتظار کیا گیا لیکن بارش نہ رکنے پر انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 40رنز سے فاتح قرار دے دیا گیاہے ۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے اور الیکس ہیلز نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی جم کر بے بازی کا مظاہرہ نہ کر پائے ۔روئے 4اور ہیلز 0پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم ان کے بعد جوئے روٹ اور مورگن نے سنبھالی ۔مورگن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87رنز کی اننگ کھیلی اور رن آوٹ ہو گئے تاہم جوئے روٹ صرف 15رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔تاہم سٹوکس 102رنز کے ساتھ اور بٹلر 29رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 277رنز بنائے ۔جس میں ہیڈ 71رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ فنچ 68رنز کے دوسرے نمبر پر رہے،سمتھ نے 56رنز کی اننگ کھیلی ۔تاہم ان کے علاوہ باقی کھلاڑی بس درمیانی درجے کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے انتہائی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10اوورز میں 33رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ عدیل راشد نے 10اوورز میں 41رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔سٹوکس ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جیک بال، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، لائم پلنکٹ، عادل راشد، جو روٹ، جیسن رائے، بین سٹوک اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سٹیو سمتھ کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، موئسس ہینرکس، گلین میکسویل، مچل سٹارک، میتھیو ویڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں مجھے گالیاں دی گئیں کیونکہ۔۔۔“ پروٹیز کیخلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے حسن علی نے شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا، ایسی بات بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی بے حد دکھ ہو گا

یاد رہے کہ آج کا میچ آسٹریلیا کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ شکست کی صورت میں یہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور بنگلہ دیش سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے اور آج کے میچ میں اسے جیت یا شکست سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مزید : کھیل