”سری لنکا کیخلاف سرفراز کی جگہ محمد حفیظ کو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے اہم ترین میچ سے قبل انتہائی حیران کن خبر آ گئی، ٹیم انتظامیہ کیا کرنے کا سوچ رہی ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

”سری لنکا کیخلاف سرفراز کی جگہ محمد حفیظ کو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے اہم ترین ...
”سری لنکا کیخلاف سرفراز کی جگہ محمد حفیظ کو۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی کے اہم ترین میچ سے قبل انتہائی حیران کن خبر آ گئی، ٹیم انتظامیہ کیا کرنے کا سوچ رہی ہے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ 12 جون (بروز پیر) کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیمیں ہی اس اہم مقابلے کیلئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن پاکستان ٹیم مینجمنٹ اس میچ کیلئے سرفراز احمد اور محمد حفیظ سے متعلق اہم فیصلہ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔
ذرائع کے مطابق میچ میں فتح کو یقینی بنانے کیلئے کئی تجربات کئے جانے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اننگز کا آغاز تو فہیم اشرف اور اظہر علی ہی کریں گے مگر ٹیم انتظامیہ کپتان سرفراز احمد اور محمد حفیظ کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
محمد حفیظ اس وقت چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آتے ہیں جبکہ سرفراز احمد چھٹے نمبرپر بیٹنگ کرتے ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ سری لنکا کے خلاف میچ میں کپتان سرفراز احمد کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجنے پر غور کر رہی ہے جبکہ ان کی جگہ محمد حفیظ کو چھٹے نمبر پر بھیجا جا سکتا ہے یا پھر بیٹنگ آرڈر میں مزید تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کھیل -