حکمران وہ راستے بند کردیں جن سے وہ خود تکلیفیں اٹھاتے تھے : مخدوم جاوید ہاشمی

حکمران وہ راستے بند کردیں جن سے وہ خود تکلیفیں اٹھاتے تھے : مخدوم جاوید ہاشمی
حکمران وہ راستے بند کردیں جن سے وہ خود تکلیفیں اٹھاتے تھے : مخدوم جاوید ہاشمی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران دوسروں کیلئے بھی وہ راستے بند کر دیں جن سے وہ خود تکلیفیں اٹھاتے تھے ۔”وہ راستے بند کر دیں جن سے آپ آتے تھے اور تکلیفیں اٹھاتے تھے ،آپ نے وہی راستے کھول دیے ہیں “۔ 

رکن پارلیمنٹ جمشید دستی سے ملاقات کیلئے آئے مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان سینٹرل جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ جمشید دستی غریب آدمی ہے اور یہی اس کا جرم ہے ۔ اس نے پانی چوری بھی نہیں کیا بلکہ غریب کسانوں کیلئے پانی کھولا تھا ۔ ”جمشید دستی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا انتہائی غلط طریقہ ہے “۔

انہوں نے کہا کہ جیل کی تکلیف مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جان سکتا ، عابد شیر علی بھی اسی جیل میں رہا ، اسے سوچنا چاہیے ۔ ایک سوال پر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جیل میں ایک ایک لمحہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

مزید : قومی