جرمنی میں افطار پارٹیاں اورافطاری کے وقت کا پیچیدہ مسئلہ

جرمنی میں افطار پارٹیاں اورافطاری کے وقت کا پیچیدہ مسئلہ
جرمنی میں افطار پارٹیاں اورافطاری کے وقت کا پیچیدہ مسئلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جرمنی (راشد بلال سے) جرمنی کے شھر حامبروکن میں آج کل پاکستانی کمیونٹی افطار پارٹیوں کا ذوق سے اہتمام کرتی نظر آتی ہے۔گزشتہ رات سماجی کارکن محمد زاھد کی جانب سے دی گئی افطارپارٹی میں پاکستانی تارکین وطن نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر تارکین وطن کا کہنا تھا کہپردیس میں نماز اور روزے یا دیگر عبادت کا رنگ بہت محتلف ھوتا ہے۔ کہیں سے اللہ اکبر کی سدا آتی ھے اور نہ ھی کوئی افطار کا ہوٹر بجتا ھے. کارلسوھے میں نماز فجر کا وقت 3 بج کر 52 منٹ ھے اور روزہ افطار کا وقت شام 9 بج کر 32 منٹ ۔آج کل جرمن میں موسم بہت سہاناھے ۔کبھی بارش آجاتی ھے اور کبھی کبھی ٹھنڈی ٹھنڈ ھوا چلتی ھے.ویسے دن بھر کام کرنا اور روزہ کو نبھانا کافی مشکل ھے پھر بھی تارکین وطن ماہ رمضان کی برکتیں سمیٹتے نظرآتے ہیں۔ ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ کوئی دوست روزہ افطاری کا اہتمام کرتا ھے ۔اس بہانے سے سب دوست ایک دوسرے سے مل بھی لیتے ہیں. جرمنی میں افطار کے اوقات کا یہ عالم ہے کہ کچھ لوگ اس طرز کے روزے رکھ رہے ہیں کہ یہاں عصر کا وقت ہوا ہوگا تو وہ سعودی عرب کے وقت کے مطابق افطار کرلیں گے. اب ایسے حالات میں کن اطوار پر عمل پیرا ہونا چاہیئے؟ تارکین وطن اس وقت مخمصہ میں مبتلا ہیں ۔