وزیر اعظم نوازشریف دورہ قازقستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم نوازشریف دورہ قازقستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وزیر اعظم نوازشریف دورہ قازقستان کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم نوازشریف دورہ قازقستان مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے36 رکنی وفد کے ہمراہ  2روزہ دورے پر قازقستان گئے وزیر اعظم پاکستان نوازشریف وطن واپس پہنچ گئے ۔

وزیر اعظم کے طیارے کو خراب موسم کے باعث اسلام آباد کی بجائے لاہور لینڈ کر نا پڑا ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی ۔دورے کے دوران وزیر اعظم نے روسی صد رویلادی میر پیوٹن ، افغان صد ر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی انکی غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں