ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر فائرنگ

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر فائرنگ
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی جمال احمد کی گاڑی پر نارتھ کراچی میں ملزمان نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں جمال احمد محفوظ رہے تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ جمال احمد کی گاڑی کو تعاقب کے بعد نارتھ کراچی میں روکا گیا ، انکی گاڑی پر چار گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے جمال احمد محفوظ رہے ۔ جمال احمد پی ایس 101 کراچی سے ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور جمال احمد کا بیان بھی قلمبند کیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش بھی کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی -