فلم”دنگل “ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی کار کو حادثہ

فلم”دنگل “ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی کار کو حادثہ
فلم”دنگل “ کی اداکارہ زائرہ وسیم کی کار کو حادثہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عامر خان کی فلم ”دنگل “کی اداکارہ زائرہ وسیم کار حادثے میں زخمی ہو گئیں ۔ 

”ڈی این اے ‘ ‘ کے مطابق فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم کی کار تیز رفتاری کے باعث کشمیر میں واقع ڈال جھیل میں گر گئی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہو گئیں ۔
زائرہ وسیم سری نگر میں واقع بلیوار ڈ روڈ پر اپنی کار میں سفر کر رہی تھیں کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے کار بے قابو ہو کر جھیل میں جا گری جس کے بعد مقامی افراد نے اداکارہ اور دیگر افراد کو فوری طور پر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔زائرہ وسیم کو حادثے میں معمولی زخم آئے ہیں ۔
بھارتی ایجنسی کی خبر کے مطابق زائرہ وسیم کو معمولی زخم آئے ہیں جبکہ کار میں سوار دیگر افراد زیادہ زخمی ہیں جنہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

مزید :

تفریح -