یہ سنجے دت کی بیٹی کی پرانی تصویر ہے۔۔۔ اب یہ کیسی نظر آتی ہیں؟ نئی تصاویر جس نے دیکھیں، حیرت کے سمندر میں ڈوب گیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت اب موٹی بچی نہیں رہیں بلکہ ایک خوبصورت دوشیزہ بن گئی ہیں اور ان کی تازہ تصاویر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔
بالی ووڈ کے بہت سے فنکاروں کی اولاد اب انڈسٹری میں دھوم مچانے کو تیا رہیں اور امیتابھ بچن کی پوتی نویا ناویلی نندا، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اس کی واضح مثال ہیں تاہم کچھ بچے ایسے بھی ہیں جو فلم انڈسٹری سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ سنجے دت اور ان کی پہلی بیوی ریچا شرما کی بیٹی تریشالا دت بھی انہیں میں سے ایک ہیں جو پہلے تو کافی بھاری بھر کم ہوتی تھیں تاہم اب وہ کسی دوشیزہ سے کم نہیں ہیں۔
یہ بھی دیکھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
انہوں نے حال ہی میں نیویارک کے جون جے کالج آف کرمنل جسٹس سے قانون کی تعلیم مکمل کی ہے لیکن ان کا واپس بھارت آنے اور اپنی والدہ اور بہن کیساتھ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم ان کی نئی اور تازہ تصاویر انٹرنیٹ پر جاری ہوئیں تو دیکھنے والے حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے۔