سری لنکا، پاکستان اور بھارت جنوبی افریقہ کے میچوں میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟ انتہائی دلچسپ تفصیلات جانئے

سری لنکا، پاکستان اور بھارت جنوبی افریقہ کے میچوں میں بارش ہو گئی تو کون سی ...
سری لنکا، پاکستان اور بھارت جنوبی افریقہ کے میچوں میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟ انتہائی دلچسپ تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ بی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے بقیہ دو گروپ میچز کوارٹر فائنل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ ایک میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار کے روز اور دوسرا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پیر کے روز کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔
ان میچوں کیلئے ایک تیسرا فریق بھی موجود ہے، اور وہ ہے بارش جو کسی بھی وقت میچ کا خاتمہ کر سکتی ہے اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ میں بارش ہو گئی تو بہتر رن ریٹ کے باعث سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ پاکستان کا گھر کا ٹکٹ کٹ جائے گا۔ لیکن اب لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ اگر دونوں میچوں میں ہی بارش ہو گئی تو پھر کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اس صورتحال میں پاکستانیوں کیساتھ ساتھ سری لنکا کیلئے بھی بری خبر ہے کیونکہ اگر بھارت اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو جاتا ہے اور پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی بارش کے باعث نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتا تو بھارت اور جنوبی افریقہ بہتر رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی لیکن اگر صرف بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ کے دوران بارش ہوتی ہے تو بھارت بہتر رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں جا پہنچے گا۔

مزید :

کھیل -