دل کے مریضوں کے لیے شہد میں چھپا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہ ہو گا ،سگریٹ نوشی کرنے والے بھی شہد کو استعمال لازمی کریں کیونکہ ۔۔۔

دل کے مریضوں کے لیے شہد میں چھپا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہ ہو گا ،سگریٹ نوشی ...
دل کے مریضوں کے لیے شہد میں چھپا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہ ہو گا ،سگریٹ نوشی کرنے والے بھی شہد کو استعمال لازمی کریں کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد میں موجود قدرتی مٹھاس دل کی شریانوں میں جمنے والے مواد کو روک کر دل کے دورے سے بچاتا ہے۔سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے ’پلاک‘ کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاو¿ کو روک کر امراضِ قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔شہد میں موجود قدرتی مٹھاس ٹریہیلوس سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریہیلوس ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرتا ہے۔جب اسے چوہے پر آزمایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی شریانوں میں جمی چکنائی 30 فیصد تک کم ہوگئی۔ شریانوں کی لچک کم ہونے اور ان میں چکنائی بھرنے سے بلڈ پریشر اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔
واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شریانوں میں چکنائی کے شکار چوہوں کو ٹریہیلوس کے ٹیکے لگائے اور بعض کو منہ کے ذریعے بھی یہ مٹھاس دی گئی۔ جن چوہوں کو ٹریہیلوس دی گئی ان کی شریانوں میں چکنائی 0.35 ملی میٹر سے کم ہوکر0.25 رہ گئی۔ یعنی قریباً 30 فیصد پلاک گھل کر ختم ہوگئی لیکن جن چوہوں کو مٹھاس کھانے میں دی گئی ان میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا جبکہ انجیکشن سے ہی افاقہ دیکھنے میں آیا۔

مزید خبریں :یہ سنجے دت کی بیٹی کی پرانی تصویر ہے۔۔۔ اب یہ کیسی نظر آتی ہیں؟ نئی تصاویر جس نے دیکھیں، حیرت کے سمندر میں ڈوب گیا

مزید :

تعلیم و صحت -