سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی، ورلڈکپ 2019ءسے متعلق ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی بے اختیار سجدے میں گر گئے

سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی، ورلڈکپ ...
سری لنکا کیخلاف میچ سے پہلے پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی، ورلڈکپ 2019ءسے متعلق ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی بے اختیار سجدے میں گر گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم ترین میچ سے پہلے ہی ایسی شاندار خوشخبری آ گئی ہے کہ پاکستانی اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”اگر بارش ہوئی تو یہ ٹیم باہر ہو جائے گی “ سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیم ٹورنامنٹ سے نکل جائے گی؟ جان کر پاکستانی دعائیں کریں گے کہ بارش۔۔۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2019ءمیں براہ راست کوالیفائی کر گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ کیلئے براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکا ہے اور اب اسے کوالیفائی راﺅنڈ کھیلنا ہو گا کیونکہ آئی سی سی رینکنگ میں یہ 9 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔

یہ سب ممکن ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ کے باعث جس میں افغانستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دی۔ سینیٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان کے راشد خان نے ”جادوئی“ باﺅلنگ کرواتے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ افغانستان کو زمبابوے اور بنگلہ دیش علاوہ آئی سی سی کے فل ممبر کے ملک کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 9ویں نمبر پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور ابھی اسے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے اور اگر اس میں فتح نصیب ہوئی تو اس کے پوائنٹس میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے پروگرام کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی یہ لڑکی کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اگر پاکستان کو چیمپینز ٹرافی کے اگلے میچوں میں بھی فتح سے ہمکنار ہوئے تو پھر براہ راست کوالیفائی کرنے سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز بھی نہیں روک سکے گی جو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے بعد کھیلی جانی ہے۔

مزید : کھیل