سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 21 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر میں 21 اعشاریہ 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے ایک اعشاریہ 867 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ اپریل 2017ءکے دوران ترسیلات زر کا حجم ایک اعشاریہ 539 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر کی شرح میں 21 اعشاریہ 36 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔