پنجاب اور ترکی کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ ہوا ,برادر ملک کے تجربے اور مہارت سے سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنایا گیا :مجتبیٰ شجاع الرحمن

پنجاب اور ترکی کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ ہوا ,برادر ملک کے تجربے اور ...
 پنجاب اور ترکی کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ ہوا ,برادر ملک کے تجربے اور مہارت سے سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنایا گیا :مجتبیٰ شجاع الرحمن

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت میاں مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان تعلقات میں مزید گہرائی اور وسعت آرہی ہے.

تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور ترکی کے درمیان معاشی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ترکی کی متعدد کمپنیاں صوبہ پنجاب میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  یہ بات خوش آئند ہے کہ ترکی کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا کر صوبہ پنجاب میں سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے،ترکی اورپاکستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں , ترکی اور پاکستان کے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش سے فن کیلی گرافی کو نئی مہمیز ملے گی اور دونوں ممالک کے کلچر کو قربت ملے گی۔

مزید : لاہور