آدمی کا پیٹ یکدم پھولنے لگا، مسلسل اضافے کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پیٹ کے اندر کیا غلیظ ترین چیز بھری ہوئی تھی؟ دیکھ کر سب کے ہوش اُڑگئے، ایساکیا تھا اور کیسے نکالی گئی؟ جان کر کوئی بھی انسان شدید پریشان ہوجائے

آدمی کا پیٹ یکدم پھولنے لگا، مسلسل اضافے کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پیٹ ...
آدمی کا پیٹ یکدم پھولنے لگا، مسلسل اضافے کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پیٹ کے اندر کیا غلیظ ترین چیز بھری ہوئی تھی؟ دیکھ کر سب کے ہوش اُڑگئے، ایساکیا تھا اور کیسے نکالی گئی؟ جان کر کوئی بھی انسان شدید پریشان ہوجائے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) قبض کو تمام بیماریوں کی ماں کہا جاتا ہے اور ایسا بلا وجہ نہیں کہا جاتا۔ یہ مرض دائمی صورت اختیار کر جائے تو انسان کا ایسا حال کر سکتا ہے کہ دیکھنے والوں کو بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں، اور بیماری میں مبتلاءشخص کی تکلیف کا تو بس کچھ نہ پوچھئے۔

اخبار ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ میں ایک ایسے ہی بدقسمت چینی شہری کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ بیان کیا گیا ہے، جسے ’ہرشسپرنگ‘ نامی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ اس بیماری میں مبتلا افراد کی آنتوں میں عصبی رگیں مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انہیں رفع حاجت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور یوں یہ دائمی قبض کا شکار ہو جاتے ہیں۔

گھر کے برآمدے میں سوئی خاتون اُٹھی تو سر میں شدید درد، کئی گھنٹے برداشت کے بعد بالآخر ڈاکٹر کے پاس جاپہنچی، ڈاکٹر نے کان میں روشنی ڈالی تو اندر ایسی چیز چلتی نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔

شنگھائی کے ٹینتھ پیپلز ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو بچپن سے ہی یہ مسئلہ لاحق تھا اور جب اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تو اس کا پیٹ خوفناک حد تک پھولا ہوا تھا۔گزشتہ کئی سال سے وہ پاخانہ کا اخراج مکمل طور پر نہیں کرپارہا تھا اور یوں پاخانے کی کچھ مقدار اس کی بڑی آنت میں ہی جمع ہورہی تھی۔ ڈاکٹر اس شخص کے پیٹ کو دیکھ کر حیران تھے جو یوں لگتا تھا جیسے کسی بھی وقت پھٹ جائے گا، لیکن جب آپریشن کیا گیا تو اس سے بھی بڑی حیرانی ان کی منتظر تھی۔

ڈاکٹروں کو اس کی بڑی آنت کا ایک حصہ کاٹ کر نکالنا پڑا۔ تقریباً ایک فٹ لمبے اس حصے کے اندر برسوں سے پاخانہ جمع ہورہا تھا اور اب اس کا وزن تقریباً ساڑھے 12 کلو ہوچکا تھا۔ بڑی آنت کا یہ پھولا ہوا حصہ انتہائی بھیانک نظر آتا تھا۔ آپریشن کرنے والے ڈاکٹروںنے اس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین خوف میں مبتلاءہو گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس