’اب ہر اس سعودی ہوٹل کو 27 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جو قطر کے۔۔۔‘ سعودی عرب نے عجیب ترین جرمانے کا اعلان کردیا، یہ جرمانہ قطری شہریوں کو ٹھہرانے پر نہیں کیا جائے گا بلکہ۔۔۔

’اب ہر اس سعودی ہوٹل کو 27 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جو قطر کے۔۔۔‘ سعودی ...
’اب ہر اس سعودی ہوٹل کو 27 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جو قطر کے۔۔۔‘ سعودی عرب نے عجیب ترین جرمانے کا اعلان کردیا، یہ جرمانہ قطری شہریوں کو ٹھہرانے پر نہیں کیا جائے گا بلکہ۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کا الجزیرہ ٹی وی کبھی مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نیوز چینل تھا لیکن سعودی عرب نے قطر کے بائیکاٹ کے بعد اس کے الجزیرہ ٹی وی پر بھی بے حد سخت پابندی عائد کردی ہے۔ مملکت میں تمام ہوٹلوں کو خبردار کردیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے الجزیرہ ٹی وی چلایا تو 27 ہزار ڈالر (تقریباً 27 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

’پورے رمضان میں کسی بھی غیر ملکی سے یہ کام نہیں کروایا جائے گا‘ سعودی حکومت نے اعلان کردیا، سب کے دل جیت لئے

مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ثقافت کی جانب سے تمام سیاحتی اداروں و ہوٹلوں کو ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ تمام سیاحتی مقامات اور ہوٹلوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ الجزیرہ سے متعلقہ دیگر چینل بھی سیٹلائٹ رسیور سے ڈیلیٹ کردیں۔ نئے قانون کے مطابق ہوٹلوں کو یہ اجازت بھی نہیں ہوگی کہ وہ ہر کمرے میں سیٹلائٹ رسیور رکھیں بلکہ ایک مرکزی سیٹلائٹ رسیور سے تمام کمروں میں ٹی وی کی نشریات دکھائی جائیں گی، جس کا مکمل کنٹرول انتظامیہ کے پاس ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا