امریکی فوج کی طرف سے فرینڈلی فائر کے واقعے میں 3افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ،2زخمی

امریکی فوج کی طرف سے فرینڈلی فائر کے واقعے میں 3افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ...
امریکی فوج کی طرف سے فرینڈلی فائر کے واقعے میں 3افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ،2زخمی

  

کابل(آئی این پی)افغانستان میں امریکی فوج کی طرف سے فرینڈلی فائر کے ایک واقعے میں 3افغان بارڈر پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 10جنگجو مارے گئے ۔

بوئنگ کمپنی ایران کو 30 طیارے فروخت کرے گی، معاہدہ طے پاگیا

افغان میڈیا کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند میں ایک آپریشن کے دوران امریکی فوجی طیارے کے حملے میں 3افغان پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے ۔کابل میں امریکی فوجی کمانڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرینڈلی فائر کا واقعہ ہلمند میں رات کو آپریشن کے دوران پیش آیا۔ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ افغان بارڈر پولیس کے اہلکار اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک امریکی طیارے نے آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ کی ۔آپریشن میں امریکی اور افغان فورسز حصہ لے رہے تھے ۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ بدقسمت واقعے میں ہلاک ہونے والے افغان بارڈر پولیس اہلکار وں کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

دوسری جانبصوبائی گورنر کے ترجمان عمر زاک نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں 3پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔افغان اور امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔شمالی صوبہ قندوز میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 10جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

مزید : بین الاقوامی