جیپ چلاتی نوجوان لڑکی، کسٹم اہلکاروں نے جیپ کی تلاشی لی تو کھانے کے ڈبوں سے بھری ہوئی تھی، شک پڑنے پر ایک ڈبہ کھولا تو اندر سے ایسی قیمتی ترین چیز نکل آئی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

جیپ چلاتی نوجوان لڑکی، کسٹم اہلکاروں نے جیپ کی تلاشی لی تو کھانے کے ڈبوں سے ...
جیپ چلاتی نوجوان لڑکی، کسٹم اہلکاروں نے جیپ کی تلاشی لی تو کھانے کے ڈبوں سے بھری ہوئی تھی، شک پڑنے پر ایک ڈبہ کھولا تو اندر سے ایسی قیمتی ترین چیز نکل آئی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) دیکھنے میں پاپ کارن لیکن حقیقت میں چرس اور ہیروئین، یہ انوکھی سوغات ایک میکسیکن دوشیزہ سینکڑوں پیکٹوں میں بھر کر امریکہ لیجانے کی کوشش کر رہی تھی کہ سرحد پر ہی پکڑی گئی۔

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکاروں نے سان ڈیاگو پورٹ آف اینٹری پر ایک دوشیزہ کی جیپ کو تلاشی کیلئے روکا۔ خاتون نے اپنی جیپ کو پاپ کارن کے ڈبوں سے بھر رکھا تھا۔ کسٹمز اہلکاروں کو صورتحال کچھ مشکوک محسوس ہوئی تو انہوں نے سونگھنے والے کتوں کی ایک ٹیم منگوالی۔ پاپ کارن کے ڈبوں کو سونگھتے ہی کتوں نے اشارہ دے دیا کہ ان میں کچھ گڑبڑ ہے۔ جب ڈبوں کو کھولا گیا تو ان میں سے کروڑوں کی منشیات برآمد ہوگئی۔

’میری ماں نے ہمسایوں سے ادھار لے کر مجھے نوکری کیلئے یہاں دبئی خالہ کے پاس بھیجا، لیکن جیسے ہی یہاں آئی میری خالہ نے۔۔۔‘دبئی میں فلیٹ پر پولیس کا چھاپہ، اندر موجود نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ پولیس والوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود فوری رہا کردیا

رپورٹ کے مطابق پاپ کارن کے ڈبوں سے مجموعی طور پر 837 پاﺅنڈ منشیات برآمد ہوئیں جن میں 150 پاﺅنڈ میتھا مفیٹا مین بھی شامل تھی۔ منشیات کی مجموعی مالیت 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 40 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی گئی ہے۔ اس میں 162 پاﺅنڈ کوکین، 32پاﺅنڈ ہیروئن اور 250 پاﺅنڈ چرس بھی شامل تھی۔

منشیات والے زیادہ تر ڈبے گاڑی کے بمپر، ڈگی، اضافی ٹائر، کوارٹر پینل اور نچلے حصے میں چھپائے گئے تھے۔ پاپ کارن کی آڑ میں منشیات کی بھاری مقدار لے کر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر 25 سالہ دوشیزہ کو موقع پر ہی گرفتارکرلیاگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس