96 بچوں کے باپ 3 پاکستانی مرد

96 بچوں کے باپ 3 پاکستانی مرد
96 بچوں کے باپ 3 پاکستانی مرد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جانب حکومت پاکستان خوفناک رفتار سے بڑھتی آبادی پر قابو پانے کی کوشش میں ہے تو دوسری جانب کچھ پاکستانی شہری ایسے بھی ہیں جو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے نئے ریکارڈ بنانے میں دن رات جتے ہوئے ہیں۔ بنوں اور کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے تین افراد بھی ایک ایسی ہی پریشان کن مثال ہیں، جو مجموعی طور پر 96بچے پیدا کرچکے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ ابھی ان کا اصل ہدف حاصل نہیں ہوا۔

بھارت میں سکول کی لڑکیوں کو ایسا شرمناک یونیفارم پہنادیا گیا کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا، لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے کہ۔۔۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان تین افراد میں سے ایک گلزار خان کا کہنا تھا”خدا نے تمام کائنات اور انسانوں کوپیدا کیا ہے تو مجھے کیا حق پہنچتا ہے کہ میں بچوں کے پیدائش کے قدرتی عمل کو روکوں۔“ اسی طرح مستان خان وزیر نامی شخص بھی تین بیویوں کا شوہر ہے اور اب تک 22 بچے پیدا کرچکا ہے۔ اس 70 سالہ شخص کا کہنا تھا ”خدا نے وعدہ کیاہے کہ وہ اپنی مخلوق کو کھانا اور دیگر وسائل فراہم کرے گا لیکن لوگوں کا عقیدہ کمزور ہے۔“


اسی طرح کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جان محمد کے 38 بچے ہیں۔ اس کی تین بیویاں ہیں اور وہ 100 بچوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے اب چوتھی بیوی کی تلاش میں ہے لیکن تاحال کوئی بھی خاتون اس کام میں اس کا ساتھ دینے پر تیار نہیںہوئی۔ جان محمد کا کہنا تھا” مسلمان جتنے زیادہ ہوں گے ان کے دشمن اتنے ہی زیادہ خوفزدہ ہوں گے۔ مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ بچے پیداکرنے چاہئیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -