سرکاری انسانی کمیشن نے کشمیری نوجوان کو بطور ڈھال استعمال کرنے والے میجر کے خلاف فیصلے سے ہاتھ کھڑے کردئیے

سرکاری انسانی کمیشن نے کشمیری نوجوان کو بطور ڈھال استعمال کرنے والے میجر کے ...
سرکاری انسانی کمیشن نے کشمیری نوجوان کو بطور ڈھال استعمال کرنے والے میجر کے خلاف فیصلے سے ہاتھ کھڑے کردئیے

  

سری نگر(یو این پی) مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد سرکاری انسانی حقوق کمیشن نے کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال بنانے والے بھارتی فوج کے میجر کے خلاف کوئی کارروائی یا فیصلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ دفاعی ایجنسیوں کے فیصلہ جات میں مداخلت کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے۔

چین کے تین بحری جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت مشترکہ تربیتی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق کمیشن نے انسانی ڈھال کے طور پر ایک نوجوان کو استعمال کرنے والے میجر لیتل گگوائے کو خصوصی ایواڑ سے نوازنے کے خلاف دائر عرضی کو خارج کرتے ہوئے نیوزچینلوں پرفاروق ڈارکوسنگبازظاہرکرنا سے متعلق ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ کے نام نوٹس جاری کیا ۔ چیئرمین ایس ایچ آرسی ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی نے فارو ق احمدڈارکوکچھ نجی نیوزچینلوں کی جانب سے سنگبازقراردئیے جانے کے معاملے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ناظم اطلاعات ورابطہ عامہ جموں وکشمیرکے نام ایک نوٹس جاری کیا۔ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس کے چیئرمین محمداحسن اونتوکے مطابق،انہوں نے امسال 24مئی کو ایک عرضی ریاستی حقوق انسانی کمیشن میں کردی تھی ،جس میں انہوں نے کچھ نجی نیوزچینلوں بالخصوص انڈیاٹوڈے ،ٹائمزنواورریپبلیکن نیوزکی جانب سے فوجی گاڑی کیساتھ باندھ کردن بھر کئی علاقوں میں گشت کرائے گئے نوجوان فاروق احمدڈارکوسنگباز قرار دینے پر نیوزچینلوں کیخلاف کارروائی کی استدعاکی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ 9جون کوچیئرمین اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن ریٹائرڈجسٹس بلال نازکی نے ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ جموں وکشمیرکے نام ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اسبارے میں جواب کمیشن میں پیش کرنے کی ہدایت دی ۔تاہم ریاستی حقوق انسانی کمیشن نے میجرلیتل گگوئی کوایورڈسے نوازے جانے کی ایک عرضی کوخارج کرتے ہوئے واضح کیاکہ دفاعی ایجنسیوں کے فیصلہ جات میں مداخلت کمیشن کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہے ۔

مزید : قومی