شوکی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو موبائل فون بجنے پر جرمانہ

شوکی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو موبائل فون بجنے پر جرمانہ
شوکی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو موبائل فون بجنے پر جرمانہ

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹی وی شو سے مشہور ہونے والی اداکارہ سنہیا واگھ آج کل ’شیرے پنجاب ‘ میں کام کر رہی ہیں اور شوٹنگ کے دوران انہیں ان کا فون بجنے پر جرمانہ کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیٹ پر شوٹنگ کے درمیان میں ان کا موبائل فون بجنے کی وجہ سے انہیں جرمانہ بھرنا پڑا، انہوں نے بطور جرمانہ پوری یونٹ کو آئس کریم کھلائی۔دراصل شو میکرزنے شوٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کی آواز نہ ہو، اس کے لئے رول بنایا ہے کہ سیٹ پر موبائل فون آف ہونا چاہئے، شوٹنگ کے دوران فون بجا تو 500 روپے کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا ۔

اصول کے مطابق، اگر سیٹ پر پروڈیوسر، ڈائریکٹر، اداکار یا پھر کسی عملہ ممبر کا بھی موبائل بجتا ہے تو اسے سزا کے طور پر 500 روپے کا جرمانہ بھرنے پڑے گا، اس کے ساتھ ہی پوری یونٹ کو ٹریٹ بھی دینا ہے،شو کی اداکاراہ سنیہا کو حال ہی میں یہ تجربے ہوا ہے، سنیہا کے مطابق، مجھے 500 روپے کا جرمانہ بھرنا تھا، لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں پوری یونٹ کو آئس کریم کھلا دوں، اس واقعے کے بعد اب میں اپنا فون خاموش موڈ پر ہی رکھتی ہوں۔

مزید : تفریح