بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 70سالہ شہری شہید ،پاک فوج کا بھر پور جواب

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 70سالہ شہری شہید ،پاک فوج کا ...
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 70سالہ شہری شہید ،پاک فوج کا بھر پور جواب

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 70سال کا شخص شہیدہو گیا ہے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر شبیر خان شہید ہو ا ہے جبکہ ایل اوسی پر بھارتی دارندازی کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا جس کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ۔

واضح رہے کہ کہ ایل او سی پر بھارت کی دراندازی اور فائرنگ کے واقعات گزشتہ کئی ہفتوں سے وقفے وقفے سے جار ی ہے جس پر پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جاتاہے تاہم گزشتہ روز دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ کیا گیا تھا۔

مزید : راولپنڈی