برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندان، شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو بیگم نے مبینہ طور پر زہر کھلا کر معذور کردیا، لیکن معاملہ عدالت پہنچا تو شوہر نے جج کے سامنے اپنی بیگم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، بری کرنا پڑگیا، کیا کہا تھا؟ کوئی پاکستانی شوہر کبھی ایسی ’قربانی‘ نہ دے

برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندان، شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو بیگم نے ...
برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاندان، شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو بیگم نے مبینہ طور پر زہر کھلا کر معذور کردیا، لیکن معاملہ عدالت پہنچا تو شوہر نے جج کے سامنے اپنی بیگم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، بری کرنا پڑگیا، کیا کہا تھا؟ کوئی پاکستانی شوہر کبھی ایسی ’قربانی‘ نہ دے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاندان میں بیوی کو اپنے شوہر کی بے وفائی کا علم ہوا تو اس نے اسے کھانے میں زہر (سینکھیا ) کھلا کر معذور کر دیا۔ جب معاملہ عدالت میں پہنچا تو وہاں شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا اور عدالت نے جرم ثابت ہونے کے باوجود بیوی کو رہا کر دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 55سالہ مسرت خان اپنے 50سالہ شوہر طارق خان کو کھانے میں مسلسل سینکھیا دیتی رہی۔ پھر ایک روز اس کی حالت بگڑ گئی اوروہ موت کے منہ میں جاتے جاتے بچا لیکن ٹانگوں سے معذور ہو گیا اور وہیل چیئر اس کا مقدر بن گئی۔

’یہ چیز میں لوں گا.... نہیں ....میں لوں گی‘ شادی کی رات ہی نوبیاہتا میاں بیوی میں لڑائی ہوگئی، ہاتھاپائی اور یہاں تک کہ بیگم جان سے ہی گئی، کس چیز پر لڑرہے تھے؟ جان کر آپ بھی اپنا سرپکڑلیں

جب معاملہ عدالت میں پہنچا اور پولیس ان کے گھر سے سینکھیا بھی برآمد کرکے ثبوت کے طور پر لے آئی تو اس سے قبل کہ عدالت مسرت خان کو سزا سناتی، طارق خان نے اچانک اس تمام تر واقعے کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ ”اس کے ساتھ جو ہوا ہے وہ خود اس کا ذمہ دار ہے، وہ خود سینکھیا لے کر آیا تھا اور خود ہی کھاتا رہا تھا۔“ شوہر کا یہ موقف سن کر جج پاﺅل ڈوگسن بھی ششدر رہ گیا لیکن اس کے پاس خاتون کو بری کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہا تھا۔ عدالت میں یہ گواہی دینے کے بعد طارق خان باہر بیٹھا انتظار کرتا رہا۔ اس دوران عدالت نے مسرت خان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ جب وہ باہر آئی تو دونوں ایک ساتھ گھر چلے گئے۔

مزید : برطانیہ