کوکاکولا نے کوک زیرو بنانا بند کردی، اب اس کی جگہ کیا چیز لائی جارہی ہے؟ جان کر ڈائٹ ڈرنکس پینے کے شوقین خوش ہوجائیں گے

کوکاکولا نے کوک زیرو بنانا بند کردی، اب اس کی جگہ کیا چیز لائی جارہی ہے؟ جان ...
کوکاکولا نے کوک زیرو بنانا بند کردی، اب اس کی جگہ کیا چیز لائی جارہی ہے؟ جان کر ڈائٹ ڈرنکس پینے کے شوقین خوش ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کوکا کولا نے چینی سے دور بھاگنے والے اپنے صارفین کے لیے ’کوک زیرو‘ متعارف کروائی تھی لیکن اب اس نے یہ مشروب بند کر دیا ہے اور اس کی جگہ ایسا مشروب متعارف کروایا جا رہا ہے کہ کوک زیرو کے صارفین خوش ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کوک زیرو کا ذائقہ عام کوکا کولا کلاسک سے یکسر مختلف تھا چنانچہ صارفین جو کوک زیرو پیتے تھے وہ کوکاکولا کلاسک کے ذائقے سے محروم رہتے تھے۔

استعمال شدہ ٹی بیگز پھینکنے کے بجائے ان سے یہ حیرت انگیز فوائد بھی اٹھائیں

اب کمپنی کوک زیرو کی جگہ ایسا مشروب متعارف کروانے جا رہی ہے جس کا ذائقہ کوکاکولا کلاسک کے ذائقے کے قریب ترین ہو گا۔ کوکاکولا کے محققین نے5سالہ تحقیق کے بعد یہ مشروب تیار کیا ہے۔ اس تحقیق میں انہوں نے مختلف طریقوں سے یہ مشروب 18ذائقوں میں تیار کیا اور اس کے تجربات کیے۔ یہ نیا مشروب رواں ماہ کے وسط سے متعارف کروا رہی ہے اور مارکیٹ میں اس کی 20لاکھ سے زائد بوتلیں مفت ، بطور سیمپل دی جائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس