شہری سے فراڈ کرنے والے وکیل گلزار حسین سانگلہ کا لائسنس معطل ،وکالت پر بھی پابندی

شہری سے فراڈ کرنے والے وکیل گلزار حسین سانگلہ کا لائسنس معطل ،وکالت پر بھی ...
 شہری سے فراڈ کرنے والے وکیل گلزار حسین سانگلہ کا لائسنس معطل ،وکالت پر بھی پابندی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل نے شہری سے فراڈ کرنے والے وکیل گلزار حسین سانگلہ کا لائسنس معطل کرتے ہوئے اس کی وکالت کی پریکٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

امن و امان کی صورتحال سندھ میں پہلے سے بہتر ہے:مراد علی شاہ

پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک سرود ایڈووکیٹ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں شہری کینتھ جان کی طرف سے گلزار حسین سانگلہ ایڈووکیٹ کے خلاف دائر تحریری شکایت پر سماعت ہوئی، شہری نے الزام عائد کیا کہ گلزار سانگلہ نے کنٹینر چین بھجوانے کے لئے ساڑھے 11لاکھ روپے وصول کئے لیکن کنٹینر کو چین پہنچایا گیا اور نہ ہی پیسے واپس کئے گئے، اب ایڈووکیٹ گلزار پیسے واپس کرنے کی بجائے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ آخری موقع دینے کے باوجود ایڈووکیٹ گلزار سانگلہ وضاحت کے لئے کمیٹی کے روبرو پیش نہیں ہوا جس پر پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کی ایڈووکیٹ گلزار سانگلہ کا لائسنس معطل کرتے ہوئے اس کی وکالت کی پریکٹس پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید : لاہور