شہزادی ڈیانا سے شادی سے پہلے شہزادہ چارلس کا ان کی بہن سے کیا رشتہ تھا؟ لیڈی ڈیانا کی خفیہ ریکارڈنگ منظر عام پر، انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آگیا

شہزادی ڈیانا سے شادی سے پہلے شہزادہ چارلس کا ان کی بہن سے کیا رشتہ تھا؟ لیڈی ...
شہزادی ڈیانا سے شادی سے پہلے شہزادہ چارلس کا ان کی بہن سے کیا رشتہ تھا؟ لیڈی ڈیانا کی خفیہ ریکارڈنگ منظر عام پر، انتہائی شرمناک انکشاف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا کا جب شہزادہ چارلس سے تعلق پھیکا پڑنے لگا اور طلاق کا امکان نظر آنے لگا تب ڈیانانے اپنی طرف سے وضاحت کرنے کے لیے اپنی آواز میں کچھ شواہد ریکارڈ کیے جس میں چارلس کے ساتھ اپنے تعلق کی ابتداءسے اختتام تک کی کہانی بیان کی۔ یہ ریکارڈنگ ڈیانا نے مصنف اینڈریو مارٹن کے لیے کی تھی، جس نے ”ڈیانا: اس کی سچی کہانی“ کے نام سے کتاب لکھی تھی۔ اب ڈیانا کی موت کے20سال بعد یہ کتاب دوبارہ شائع کی جا رہی ہے اور اس بار ڈیانا کی وہ آڈیو ریکارڈنگ اس کا حصہ بنائی جا رہی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا نے ریکارڈنگ میں چارلس کے ساتھ تعلقات کے آغاز کے متعلق بتاتے ہوئے یہ شرمناک انکشاف کیا ہے کہ ”میری چارلس سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ نومبر1977ءہمارے نارتھ ہیمپٹن شائر میں واقع گھر پر آئے۔ اس وقت میری عمر 16سال اور چارلس کی عمر 29سال تھی۔ وہ دراصل میری بڑی بہن سارہ سے ملنے آئے تھے جو اس وقت 22سال کی تھی۔ چارلس اور سارہ آپ میں محبت کرتے تھے اورملاقاتیں کرتے آ رہے تھے۔چارلس ہمارے گھر بھی سارہ کے پاس رہنے آیا تھا۔“

”اس وقت میں لاابالی، میک اپ سے بے نیاز اور قدرے موٹی لڑکی ہوا کرتی تھی۔ میری ظاہری حالت ایسی تھی کہ چارلس میری طرف متوجہ نہیں ہو سکتا تھا لیکن میری ایک عادت تھی کہ میں بہت شور مچایا کرتی تھی۔ میری اس عادت نے اسے میری طرف متوجہ کر لیا۔ وہ ڈنر کے بعد میری پاس آیا اور ہم اکٹھے ڈانس کرتے رہے۔ پھر اس نے مجھے گیلری دکھانے کو کہا۔ اس 115فٹ لمبی گیلری میں سینکڑوں تصاویر موجود تھیں۔کچھ دیر میں سارہ آ گئی اور مجھے وہاں سے جانے کو کہہ دیا۔ اس کے بعد میں چارلس کو گاہے سارہ کے ساتھ دیکھتی تھی۔چارلس کی 30ویں سالگرہ کے بعد اس کا اور سارہ کا تعلق ٹوٹ گیا۔ “

لیڈی ڈیانا نے اپنی ایک اور ریکارڈنگ میں شہزادہ چارلس سے دوریاں پیدا ہونے کی ابتدا کے بارے میں انتہائی حیران کن کہانی بیان کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے رشتے میں دراڑ اس وقت آئی جب شہزادہ چارلس نے مجھے کہا کہ تم موٹی ہوگئی ہو۔