کرپشن کی شکایات ،سیشن جج لاہورنےسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کے کلرکوں کو کام سے روک دیا

کرپشن کی شکایات ،سیشن جج لاہورنےسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کے کلرکوں کو کام سے ...
 کرپشن کی شکایات ،سیشن جج لاہورنےسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کے کلرکوں کو کام سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورعابدحسین قریشی نے کرپشن کی شکایات پر تمام سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں کے سمری کلرکوں کو کام سے روک دیا،فاضل جج نے مذکورہ کلرکوں کوفوری چارج چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے اور12 جون کو سیشن عدالت طلب کرلیا ہے ۔

شہری سے فراڈ کرنے والے وکیل گلزار حسین سانگلہ کا لائسنس معطل ،وکالت پر بھی پابندی

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورنے کینٹ، ماڈل ٹاو ن اور ضلع کچہری میں تعینات سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں کے تمام سمری کلرکوں کو کام کرنے سے روک دیاہے۔عدالتوں کے ریڈروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کی جگہ پر عارضی طور پر کام کریں گے۔ سمری کلرک کے ذمہ ٹریفک کے چالان، واپڈا، ریلوے کے مجسٹریٹوں کی طرف سے کئے جانے والے چالانوں کی رقم لے کربینک میں داخل کرانے کی ذمہ داری تھی،سیشن جج لاہور کو اطلاع ملی ہے کہ بینکوں میں جمع کرائی جانے والی رقم اور چالانوں میں ہیرا پھیری کی جا رہی ہے جس پر سیشن جج نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے تمام سمری کلرکوں کو کام سے روک دیاہے اور نئے سمری کلرک مقرر ہونے تک جوڈیشل مجسٹریٹوں کے ریڈر ان کی جگہ عارضی طور پر کام کریں گے۔

مزید :

لاہور -