سڑک پر "رفتار کی حد" کے انتباہ کے لیے دبئی کا نیا تجربہ

سڑک پر "رفتار کی حد" کے انتباہ کے لیے دبئی کا نیا تجربہ
سڑک پر

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک نئے تجربے پر عمل درامد شروع کیا ہے۔ اس کے تحت سڑکوں پر رفتار کی مقررہ حد تبدیل کر دیے جانے کی نشان دہی کے واسطے "سرخ رنگ" استعمال کیا جا رہا ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بوکدرہ انٹرچینج کے نزدیک شاہراہ عود میثاءپر سرخ رنگ کیا جا چکا ہے جہاں رفتار کی حد 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں ٹریفک ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر میثاء بن عدی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی طور پر اس تجربے کا اطلاق شاہراہ عود میثاءپر کیا گیا ہے، بعد ازاں دبئی کی دیگر شاہراہوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا تا کہ گاڑی چلانے والوں کو رفتار کی حد سے تجاوز کرنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سڑکوں کا استعمال کرنے والوں کی سلامتی کے واسطے کیا جا رہا ہے تا کہ وہ ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی اور ٹریفک حادثات سے محفوظ رہیں، اس سلسلے میں شاہراہوں پر گاڑیوں کی Lanes پر سرخ رنگ کرنے کے بعد ان پر رفتار کی حد بھی لکھ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انتباہی بورڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا