ٹی وی سیریل میں بیٹ مین کا کردار نبھانے والے ایڈم ویسٹ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹی وی سیریل میں بیٹ مین کا کردار نبھانے والے ایڈم ویسٹ 88برس کی عمر میں انتقال ...
ٹی وی سیریل میں بیٹ مین کا کردار نبھانے والے ایڈم ویسٹ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے

  

لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹی وی سیریل میں بیٹ مین کا کردار اداکرنے والے ایڈم ویسٹ 88سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈم ویسٹ نے 60ءکی دہائی میں بطور ٹی وی اداکار خوب شہرت کمائی اور انہوں نے بیٹ مین کے کردار سے بچوں سمیت بڑوں کے دل میں بھی گھر کر لیا تاہم وہ آج 88سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ایڈم ویسٹ کے اہل خانہ کے مطابق وہ کافی عرصہ سے بیمارتھے اور ان کا اعلاج بھی جاری رہا ۔

بیٹ مین سیریز کو کئی برس بیت گئے ہیں لیکن آج بھی بچے ان کے ٹی وی سیریل کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید : تفریح