قتل کے مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

قتل کے مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا
قتل کے مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد نے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ فاضل جج نے 2ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے۔

کرپشن کی شکایات ،سیشن جج لاہورنےسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹس کے کلرکوں کو کام سے روک دیا

عدالت میں تھانہ ہربنس پورہ میں فائرنگ کرکے امجد کو قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی توعدالت میں3 ملزمان وحیدبٹ، یوسف اور حافظ سجاد کے خلاف چالان پیش کیا گیا جس میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی دشمنی کی بنا کر فائرنگ کرکے اپنے مخالف فریق امجد کو قتل کردیا تھا۔ عدالت میں چالان آنے پر پراسکیوشن کی طرف سے 15گواہ پیش کئے گے ،یہ مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے 2008ءمیں درج کیاتھا، عدالت نے گزشتہ روزوکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم وحید بٹ کومذکورہ بالا سزا وجرمانہ کا حکم دے دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک 2ملزموں یوسف اور حافظ سجاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیاہے۔

مزید : لاہور