پیپکوبھرتیاں کیس، حسن اورحسین نوازکیاآسمان سے اترے ہوئے ہیں جوشورمچاہے:سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

پیپکوبھرتیاں کیس، حسن اورحسین نوازکیاآسمان سے اترے ہوئے ہیں ...
پیپکوبھرتیاں کیس، حسن اورحسین نوازکیاآسمان سے اترے ہوئے ہیں جوشورمچاہے:سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پیپکومیں 437افرادکومبینہ طور پرغیرقانونی بھرتی کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،ریفرنس کی کاپی صاف نہ ہونے کے باعث راجہ پرویزاشرف کی بریت درخواست پروکلاءکی بحث نہ ہوسکی،سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ حسن اورحسین نوازکیاآسمان سے اترے ہوئے ہیں جوعدالت میں پیشی پرشورمچ گیاہے، انہیں صرف نوکریاں دینے پرعدالت میں کھڑاکیاگیا، ایک شریف برادران ہیں جوعدالت پیش ہی نہیں ہوتے ۔

قتل کے مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

نیب پنجاب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر8ڈائریکٹرکے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس پیش کررکھاہے۔راجہ پرویزاشرف کے وکلا ءنے درخواست دی جس پرعدالت نے انہیں بحث کیلئے طلب کیاتھا۔سماعت شروع ہوئی تو دیگرملزمان کے وکلاءنے درخواستیں دیں کہ نیب کی جانب سے فراہم کردہ ریفرنس کی کاپی صاف نہیں ہے جسے پڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 4کاپیاں آچکی ہیں مگر نقول صاف نہیں جنہیں وکلاءپڑھ نہیں سکیں گے،یوں کیس کوآگے کیسے بڑھایا جاسکتاہے۔ پراسیکیوشن کے تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایاکہ وہ چندروزتک اصل کاپی فراہم کردیں گے جس پرعدالت نے سماعت 8جولائی تک ملتوی کردی۔پیش کے بعدراجہ پرویزاشرف نے میڈیاسے بات چیت کی اورکہاکہ وہ اپنی بے گناہی عدالت میں ثابت کریں گے،عدلیہ کودھمکیاں دیں نہ حملے کئے۔انہوں نے کہاکہ ایک سابق وزیراعظم کونوکریاں دینے پرعدالت میں کھڑاکردیاگیااوردوسری طرف شریف برادران ہیں جوپیش ہی نہیں ہوتے۔راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ حسن اورحسین نوازآسمان سے اترے ہوئے ہیں کہ عدالت میں پیشی پرشورمچ گیاہے۔

مزید :

لاہور -