سیشن جج نے ریکارڈ روم میں پڑے 4سال پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کا حکم دے دیا

سیشن جج نے ریکارڈ روم میں پڑے 4سال پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کا حکم دے دیا
سیشن جج نے ریکارڈ روم میں پڑے 4سال پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ریکارڈ روم میں پڑے 4سال پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کا حکم جاری کردیا۔

قتل کے مجرم وحیدبٹ کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا

سیشن جج کی جانب سے سیشن کورٹ کی تمام دیواروں میں 2013ءکا ریکارڈ تلف کرنے کا اشتہار لگا دیا گیا ہے۔ سیشن جج کی طرف سے اشتہار میں کہا گیا کہ سیشن کورٹ کے ریکارڈ روم میں دوہزار تیرہ میں جتنی اندراج مقدمے کی درخواستیں جمع ہوئی ان کا ریکارڈ تلف کیا جا رہا ہے تاکہ ریکارڈ روم میں جگہ بن سکے اگر کوئی 2013ءکا ریکارڈ لینا چاہیے وہ فوری طور پر نقل برانچ سیشن کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے،اگلے ماہ تمام ریکارڈ تلف کردیا جائے گا جس کے بعد ریکارڈ دستیاب نہیں ہوگا۔اشتہار لگنے پر سیشن کورٹ نقل برانچ میں نقول حاصل کرنے والوں کا رش بڑھ گیاہے۔

مزید :

لاہور -