سپیشل جج اینٹی کرپشن نے قتل کیس کی جعلی رپورٹ بنانے والے پولیس انسپکٹر سمیت2مجرموں کو15، 15سال قید کی سزا سنا دی

سپیشل جج اینٹی کرپشن نے قتل کیس کی جعلی رپورٹ بنانے والے پولیس انسپکٹر ...
سپیشل جج اینٹی کرپشن نے قتل کیس کی جعلی رپورٹ بنانے والے پولیس انسپکٹر سمیت2مجرموں کو15، 15سال قید کی سزا سنا دی

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے فرانزک لیبارٹری سے قتل کیس کی جعلی رپورٹ بنوانے کے مقدمہ میں ملوث انسپکٹر اعجاز اور اس کے ساتھی حفیظ اللہ کو 15،15سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

سیشن جج نے ریکارڈ روم میں پڑے 4سال پرانے ریکارڈ کو تلف کرنے کا حکم دے دیا

سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے حفیظ اللہ اور اعجاز احمد کے خلاف چالان پیش کیا  ،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام پورہ کے ایک قتل کیس میں فرانزک لیبارٹری سے ملزمان کے خلاف ایک جعلی رپورٹ تیار کرائی ،عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت اور ملزمان پر گزشتہ روزجرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں کو مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں ۔

مزید : لاہور