بلوچستان میں دو چینی باشندوں کا قتل ،شنگھائی کانفرنس کے دوران شی پن چنگ پاکستانی وزیر اعظم سے سخت ناراض ،رسمی ملاقات بھی نہیں کی :بھارتی ٹی وی نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا

بلوچستان میں دو چینی باشندوں کا قتل ،شنگھائی کانفرنس کے دوران شی پن چنگ ...
 بلوچستان میں دو چینی باشندوں کا قتل ،شنگھائی کانفرنس کے دوران شی پن چنگ پاکستانی وزیر اعظم سے سخت ناراض ،رسمی ملاقات بھی نہیں کی :بھارتی ٹی وی نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ہوش ہی کھو بیٹھا ،بلوچستان میں 2چینی اساتذہ کے مبینہ قتل کی سازش پر بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا ،آستانہ میں پاکستانی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چینی صدر کی ناراضگی کی من گھڑت خبریں چلانا شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے معروف نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں دو چینی اساتذہ کے قتل پر چینی صدر شی چن پنگ نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رسمی ملاقات بھی نہیں کی ،بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کے دوران یہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور اہم واقعہ ہے ،وزیر اعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کے بعد خاموشی کے ساتھ پاکستان واپس لوٹ گئے ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ آستانہ میں8 شنگھائی کانفرنس کے دوران پاکستانئی وزیر اعظم نے روس ،قازقستان ،ازبکستان اور افغانستان کے صدرو سے ملاقات کی لیکن چینی صدر شی چن پنگ کے ساتھ پاکستانی وزیر اعظم کی رسمی ملاقات بھی نہیں ہو سکی ۔دوسری طرف بھارتی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حوالے سے چین کے سرکاری میڈیا نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر سے ملاقات کے بارے میں تفصیلی رپورٹس شائع کیں ۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت پاکستانی صوبے بلوچستان میں دو چینی اساتذہ کے قتل پر پاکستانی حکومت سے سخت رنجیدہ ہے اور اس جوڑے کے قتل پر چینی عوام اور ملک بھر میں دکھ اور گہری مایوسی چھائی ہوئی ہے ۔