خورشید شاہ رکن اسمبلی جمشید دستی کیلئے میدان میں آ گئے ،مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری کرکے اسے بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔
تفصیل کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خط میں موقف اپنا ہے کہ جمشید دستی قومی اسمبلی کے منتخب ر±کن ہیں جنہیں حلقے میں جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا لیکن کوئی جرم ثابت ہوئے بغیر اس سے کسی کو ملنے تک نہیں دیا جارہا جو انتہائی افسوس ناک لمحہ فکریہ ہے۔سید خورشید شاہ کی جانب سے خط میں سپیکر قومی اسمبلی سے گزارش کی گئی ہے کہ جمشید دستی کا پروڈکشن آرڈر جاری اور انہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دی جائے۔