سوئزر لینڈ میں موجود گلوکار عاطف اسلم کو سحری کے لیے حلال کھانے کی تلاش میں سخت مشکل کا سامنا

سوئزر لینڈ میں موجود گلوکار عاطف اسلم کو سحری کے لیے حلال کھانے کی تلاش میں ...
سوئزر لینڈ میں موجود گلوکار عاطف اسلم کو سحری کے لیے حلال کھانے کی تلاش میں سخت مشکل کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ(این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کو سوئزر لینڈ میں سحری کے لیے حلال کھانے کی تلاش میں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹی وی سیریل میں بیٹ مین کا کردار نبھانے والے ایڈم ویسٹ 88برس کی عمر میں انتقال کر گئے
پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم ان دنوں ایک ایسے مسئلے کا شکار ہیں جس کا سامنا بیرون ملک قیام پذیر تقریباً ہر مسلمان کو کرنا پڑتا ہے، عاطف نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سوئزرلینڈ کے شہر زیوریخ میں سحری کے دوران صبح کے 3 بجے حلال کھانے کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے ہیں تاکہ روزہ رکھ سکیں۔انہوں نے ویڈیو کے ساتھ پیغام تحریر کیا ہے جب لوگ آپ کو پہچان نہیں پاتے یہ وقت بہت اچھا ہوتا ہے۔ویڈیو میں عاطف ایک ریستوران میں داخل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اسی وقت ویڈیو ختم ہوگئی ،ہوسکتا ہے عاطف اپنی تلاش میں کامیاب ہوگئے ہوں اس لیے انہوں نے ویڈیو ریکارڈنگ بند کردی۔

مزید :

تفریح -