امریکہ فلپائن میں جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بن گیا

امریکہ فلپائن میں جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بن گیا
امریکہ فلپائن میں جاری دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بن گیا

  

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ کی خصوصی فوج کا دستہ فلپائن میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کیلئے اس جنگ کا حصہ بن گیاہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز  کے مطابق فلپائنز کی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ فوج کی جانب سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 13فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ کالعدم تنظیم داعش کے جنگجوﺅں کی جانب سے مراوائی شہر پر کیے جانے والے محاصرے کو ختم کرنے میں تکنیکی مدد فراہم کرے گا ۔ان کا کہناتھا کہ امریکی فوجی لڑائی نہیں بلکہ صرف مدد تکنیکی مدد فراہم کریں گے ۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انہوں نے فلپائن کی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے علاوہ کوئی مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ’اے یو ایس ،پی 3‘نگران طیارے کو پرواز بھرتے ہوئے دیکھا گیاہے ۔

واضح رہے کہ 2جون کو فلپائن کے دارالحکومت کے معروف ہوٹل کمپلیکس میں واقع کسینو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں