جرمنوں کا انوکھا میوزیم جہاں پہنچتے ہی ان کا ولولہ بڑھ جاتا ہے

جرمنوں کا انوکھا میوزیم جہاں پہنچتے ہی ان کا ولولہ بڑھ جاتا ہے
جرمنوں کا انوکھا میوزیم جہاں پہنچتے ہی ان کا ولولہ بڑھ جاتا ہے

  

جرمنی( راشدبلال سے) جرمن میوزیم سے بہت پیار کرتے اور ان کے لئے یہ مقامات کسی تفریح گاہ کا بھی درجہ رکھتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ جرمنی کے ہر شہر میں میوزیم بنائے گئے اور وہاں ان شہروں کی قدیم اشیاءکو محفوط کرکے جرمنوں کی عظمت کا احساس دلایا جاتا ہے۔

جرمنی کے شہراشپیر speyer میں معمول سے بڑا اور منفرد ٹیکنیکل میوزیم موجود ہے جہاں قدیم وجدیدزمانے کی ہرٹیکنیکل شے کو محفوط کیا گیا ہے اور انہیں دیکھنے لوگ دوردراز سے آتے ہیں ۔جنگ عظیم کے سمندری اور فضائی آلات بھی یہاں محفوظ کئے گئے ہیں۔اس میوزیم کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں جرمن انجینرز کے شاہکارہی رکھے گئے ہیں ۔جرمنی میں بننے والی پہلی موٹر کار،موٹر سائیکل،جہاز ،ہیلی کاپٹر ،خلائی شٹل سمیت دیگر انجینرنگ کے آلات و سامان دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔

گزشتہ دنوں ہم نے میوزیم کا دورہ کیا تو وزیٹرز سے بات چیت کا موقع بھی ملا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس میوزیم کو دیکھ کر جرمن انجینئرز کو سلام پیش کرتے اور نئی نسل کو اپنے ملک کی خدمت کا درس وتحریک دیتے ہیں کیونکہ جو قوم اپنے ورثہ سے محبت کرتی ہے وہی ترقی کرتی ہےوزیٹرز کا کہنا تھا کہ اس میوزیم میں آکران کا ولولہ اور جوش بڑھ جاتا ہے اوراحساس ہوتا ہے جیسے ہم قدیم اور جدید دور کے سنگم پر کھڑے ہیں ۔ایسا نادر میوزیم دنیا کے دوسرے ملک شاید ہی ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی